ہماری ویب | Jan 05, 2024
مقبول پاکستانی شوبز اداکارہ اور مداحوں میں بے حد پسند کی جانے والی یمنیٰ زیدی نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی کی خصوصیات کے حوالے سے بتا دیا۔
اداکارہ حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں وہ اپنی ڈیبیو فلم نایاب – نام یاد رکھنا کی پروموشن کے سلسلے میں آئی ہوئی تھیں۔
یمنیٰ نے انکشاف کیا ان کے لیے رشتوں کی لائینیں لگ گئی ہیں مگر وہ اپنی مرضی سے اپنا دولہا منتخب کریں گی۔
View this post on Instagram A post shared by Entert, Sports & Travel (@pakistan_showbiz)
A post shared by Entert, Sports & Travel (@pakistan_showbiz)
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے ہامی بھری اور کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے لوگوں کو میری شخصیت پسند آتی ہے لیکن براہ راست مجھے پرپوزل نہیں ملے بلکہ میری والدہ سے رشتے کے سلسلے میں رابطہ کیا جاتا ہے۔
یمنیٰ زیدی نے ممکنہ جیون ساتھی کی خوبیاں بتائیں کہ انہیں ایک ایسا جیون ساتھی چاہیے جس میں انہیں ایک اچھا ساتھی مل جائے، جس کے ساتھ زندگی اسی طرح خوشی سے گزار سکیں جیسے ابھی شادی سے پہلے گزار رہی ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More