سگے باپ سے کبھی نہیں ملی اور سوتیلا باپ۔۔ صاحبہ نے پہلی بار سوتیلے والد کے رویے کے متعلق کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Jan 05, 2024

"جب چھوٹی تھی تو والدہ ایک دن میں 8،9 فلموں کی شوٹنگ کرتی تھیں. وہ میرے پاس نہیں ہوتی تھیں. نہ ماں ساتھ تھی نہ باپ کیونکہ دونوں کی علیحدگی میرے پیدا ہونے سے پہلے ہوگئی تھی. نانی اور خالاؤں نے مجھے پالا ہے"

یہ کہنا ہے ماضی کی معروف اداکارہ صاحبہ کا جنھوں نے ساجد حسن کے پروگرام میں پہلی بار اپنی نجی زندگی کے حوالے سے وہ باتیں کہیں جو شاید ہی کوئی جانتا ہوگا.

صاحبہ ماضی کی مشہور اداکارہ نشو کی صاحبزادی ہیں جن کا فلم انڈسٹری میں کافی نام تھا. صاحبہ نے بتایا کہ والدہ کی مصروفیت اتنی تھی کہ ساتھ رہنے کے باوجود بیٹی کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہوتا تھا. میں سارا دن اخبار میں ماں کی چھپی تصویریں لے کر گھر میں بھاگتی تھی.

والد کے بارے میں صاحبہ نے انکشاف کیا کہ سگے والد سے ان کی ملاقات کبھی نہیں ہوئی البتہ 10 برس کی عمر میں وہ سوتیلے والد سے ملیں جنھوں نے ماں اور باپ دونوں کی کمی نہیں محسوس ہونے دی. صاحبہ کا کہنا ہے کہ کبھی اتنی باتیں امی سے نہیں کیں جتنی سوتیلے والد سے اور وہ انھیں سوتیلا نہیں سمجھتیں ان کے لئے وہی سگے ہیں. ان کے سوتیلے والد کا نام جمال پاشا تھا اور وہ زمیندار تھے.

ایک سوال کے جواب میں صاحبہ کا کہنا تھا کہ ریمبو سے شادی کا فیصلہ ان کا بالکل درست تھا اور آج وہ اس فیصلے سے خوش ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More