ہماری ویب | Jan 04, 2024
پاکستانی معروف سینئر اداکارہ حنا بیات نے اپنے شوہر کی پہلی برسی کے موقع پر آج انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ آج اُنہیں اپنے شوہر سے بچھڑے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔
حنا بیات نے اپنی پوسٹ میں شوہر کے لیئے جذباتی نوٹ لکھتے ہوئے لکھا کہ، "آپ کے بغیر جینا نہیں جانتی تھی، آج ایک سال بعد میرے لیے زندگی کے معنی بدل گئے ہیں، میں زندہ ہوں، سانس لے رہی ہوں، آگے بڑھ رہی ہوں، آخر کار میں سمجھ گئی، میرے لیے آپ کے آخری الفاظ کا کیا مطلب تھا، اللّٰہ ہے ناں۔"
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ، آپ کا ایمان اب میری طاقت ہے، میں ہر دن شکر گزاری کے ساتھ جیتی ہوں، اس دن کی امید میں کہ ہم دوبارہ مل جائیں گے، ان شاء اللّٰہ! اُس وقت تک میں آپ کو یاد کرتی رہوں گی، میرا سب سے بڑا نقصان، میری سب سے بڑی نعمت۔
View this post on Instagram A post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)
A post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)
یاد رہے کہ اداکارہ کے شوہر روجر بیات داؤد کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More