اپنے چھوٹے بھائی کو مرتا دیکھ کر میں ۔۔ سنی دیول چھوٹے بھائی بوبی دیول کی اینیمل فلم ادھوری چھوڑ کر سینما سے باہر کیوں چلے گئے؟ انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Jan 01, 2024

بالی ووڈ فلمی صنعت میں اس وقت صرف ایک ہی فلم کے چرچے ہیں اور اس کا نام اینیمل ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز ناؤ کے مطابق مذکورہ فلم اب تک 544 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

فلم میں ولن کا مرکزی کردار نبھانے والے مشہور بالی ووڈ ایکٹر بابی دیول کی اداکاری دیکھ کر ان کے بڑے بھائی سنی دیول سینما سے باہر آگئے تھے۔

بالی ووڈ کے اسٹرونگ سمجھے جانے والے ہیرو سنی دیول نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم “اینیمل” پوری دیکھے بغیر سینما سے باہر آگئے تھے۔

سنی دیول کا کہنا تھا کہ فلم “اینیمل” کے کلائمکس میں ان کے چھوٹے بھائی بوبی دیول کر مرتا دیکھ کر ان سے برداشت نہیں ہوا اور وہ فلم ادھوری چھوڑ کر سینما سے باہر چلے گئے۔

اداکار نے مزید کہا کہ “اینیمل” ایک بہترین فلم ہے جس میں ان کے بھائی بوبی دیول نے اہم کردار عمدگی سے نبھایا ہے۔ دیول خاندان شارٹ کٹ کے بجائے محنت پر یقین رکھتا ہے۔

سنی دیول کی فلم “غدر 2″ بھی سال کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی جبکہ رنبیر کپور اور بوبی دیول کی فلم “اینیمل” بھی سال کی کامیاب فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More