نور کی بھی سیاست میں انٹری ۔۔ کونسی جماعت کا ٹکٹ مل گیا؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Dec 29, 2023

معروف اداکارہ نور بخاری نے بھی سیاست کے میدان میں انٹری دے دی، جہانگیر ترین نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے انتخابی ٹکٹ دیدیا ہے۔

اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور سےخواتین کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

نور بخاری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں جہاں ان کے کاغذات کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔

نور بخاری سابقہ اداکارہ، ہدایت کارہ اور ماڈل ہیں، وہ بہت سی پنجابی فلموں اور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں تاہم نور بخاری نے شو بز انڈسٹری کو ترک کر کے دین اسلام کے احکامات پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے ان کے بیان کے مطابق اب کوئی ڈراما، ماڈلنگ، ڈانس یا فلم میں کام نہیں کروں گی۔

واضح رہے کہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنماء عون چوہدری کی دوسری اہلیہ ہیں، عون اور نور کے 3 بچے بھی ہیں۔عون چوہدری اور نور کے درمیان طلاق ہوگئی تھی تاہم دونوں نے دوبارہ شادی کرلی تھی۔

اس حوالے سے عون چوہدری نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں اپنی بیٹیوں سے بہت پیارہے جس کی وجہ سے نور سے دوبارہ شادی کی کیونکہ نور سے ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More