ہماری ویب | Dec 28, 2023
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ دو بیٹوں کے بعد ان کے ہاں پہلی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کے ذریعے کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے اکتوبر میں لکس اسٹائل ایوارڈ 2023 کی تقریب کے موقع پر اپنے ہاں تیسرے بچے کی خوشخبری سنائی تھی۔
View this post on Instagram A post shared by Sarwat Gilani 🇵🇰 (@sarwatg)
A post shared by Sarwat Gilani 🇵🇰 (@sarwatg)
انہوں نے ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں سرمد کھوسٹ، ثناء جعفری، علی جونیجو، علینہ خان، اور صائم صادق سبھی انکے بیبی بمپ کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔
ثروت گیلانی کی بیٹی کی پیدائش کے بعد شوبز کے کئی اداکاروں کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ وہیں اداکارہ نے بیٹی کا نام خفیہ رکھا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More