کروڑوں روپے کا سامان اور ۔۔اداکارہ میرا کے گھر چوری کی واردات، چور کیا کچھ چوری کر کے لے گئے؟

ہماری ویب  |  Dec 22, 2023

لالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کے گھر بڑی واردات ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چور بڑی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چور ایک کروڑ مالیت کا سامان لے اڑے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور نےگھر سے 80 لاکھ کا ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی۔

اداکارہ میرا کے مطابق چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری اس دوران ہوئی جب وہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More