زندگی کی آخری پرفارمنس کر رہے تھے کہ ۔۔ ایسا کیا ہوا کہ گلوکار گانا گاتے ہوئے اچانک اسٹیج پر گر کر موت کی وادی میں پہنچ گیا؟

ہماری ویب  |  Dec 16, 2023

موت برحق ہے، جو انسان پیدا ہوا ہے اس نے اپنا سفر مکمل کرکے واپس خالق حقیقی کی طرف لوٹنا ہے، اکثر انسان زندگی میں بڑے بڑے منصوبے بنالیتے ہیں لیکن ان پل کی خبر نہیں ہوتی، جیسا کہ برازیل میں ایک گلوکار کے ساتھ ہوا۔

ایکس پر ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برازیلین گلوکار اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے چل بسے، کیمرے کی آنکھ میں محفوظ افسوس ناک مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

30 سالہ برازیلین گلوکار پیڈرو ہنریک لائیو کنسرٹ کے دوران پرفارم کرتے، جھومتے ہوئے نظر آ رہے تھے، کنسرٹ میں شریک ان کے مداح بھی ان کے ہم آواز ہو کر ان کے ساتھ گانا گا رہے تھے کہ اچانک ہی گلوکار گر جاتے ہیں اور موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

گلوکار کو فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق گلوکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ان کے سوگواروں میں ان کی اہلیہ سویلان بیرٹو اور بیٹی زوئی شامل ہیں۔

اس سے قبل کئی نامور شخصیات اور فنکاروں ے کی زندگی کے آخری بھی کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کیلئے ریکارڈ ہوچکے ہیں۔ برازیلین گلوکار پیڈرو ہنریک کے مداحوں نے اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More