پیسوں کیلئے کچھ بھی کرلیتے ہیں لیکن ۔۔ شاہ رخ، اجے اور اکشے بڑی مشکل میں کیسے پھنس گئے؟

ہماری ویب  |  Dec 11, 2023

گٹکا کھانا صحت کیلئے انتہائی مضر سمجھا جاتا ہے اور حکومتیں گٹکے کی فروخت روکنے کیلئے طرح طرح کے جتن کرتی ہیں لیکن جب شوبز کے ستارے ایسی خطرناک اشیاء کی تشہیر کیلئے کام کرتے ہیں تو حکومتی کوششیں بیکار چلی جاتی ہیں تاہم بھارت میں گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کوگٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر بھارتی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ گٹکا کمپنیوں کی تشہیر کرنے پر ان ہائی پروفائل اداکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

حکومتی وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے اور ان اداکاروں کو پہلے ہی گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکے ہیں لہٰذا یہ عدالت درخواست خارج کر دےتاہم الٰہ آباد کورٹ کے بینچ نے کیس کی سماعت 9 مئی 2024 کو مقرر کر دی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال اکشے کمار نےمشہور الائچی برانڈ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی تاہم اداکاروں کی جانب سے مسلسل غیر قانونی اشیاء کی تشہیر کی وجہ سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More