سب کیلئے کرتے لیکن اپنے لئے نہیں کیونکہ ۔۔ نادیہ افگن نے مردوں کے کونسے راز کھول دیئے؟

ہماری ویب  |  Dec 08, 2023

معروف اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ دنیا میں باپ سے بڑھ کر کوئی بے لوث محبت نہیں کرتا ، وہ اپنا خیال رکھنا ہی بھول جاتا ہے جو کہ افسوس کی بات ہے اور ہم انہیں سراہتے نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ نادیہ افگن کو مردوں کے لیے آواز اُٹھاتے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی مردوں خاص طور سے باپ کی خدمات، بے لوث محبت کی بات ہی نہیں کرتے، صرف ماں کا ذکر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی اپنے اہل خانہ کی خاطر روزگار کمانے کے لیے صبح گھر سے نکلتا ہے اور اپنا سب کچھ اپنی اولاد، بیوی، اپنے اہلِ خانہ کو دے دیتا ہے۔مرد اپنے لیے کچھ نہیں رکھتے سب کچھ اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خرچ کر دیتے ہیں۔

نادیہ افگن نے کہا کہ مرد کو بچپن سے یہ ہی سکھایا جاتا ہے کہ تم ذمہ دار ہو، تمہیں سب کا خیال رکھنا ہے، ایسے میں وہ اپنا خیال رکھنا ہی بھول جاتا ہے جو کہ افسوس کی بات ہے۔بیشتر گھروں میں تو بیویاں ہی اپنے شوہروں کی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہوتی ہیں ورنہ انہیں اپنا خیال بھی نہیں ہوتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More