میری طرف سے ۔۔ اقرار الحسن کی تیسری شادی پر دوسری بیوی نے کیا کہا؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Dec 08, 2023

نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر اقرار الحسن کی تیسری شادی کی اطلاعات پر ان کی دوسری اہلیہ فرح نے بھی خاموشی توڑ دی، ایک ٹی وی پروگرام میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

فرح یوسف نے اقرارالحسن کی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ’اقرار کی تیسری شادی کے بارے میں پہلے بھی سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش کر چکی ہیں۔ میرے نزدیک متعلقہ شخص سے اس کے بارے میں پوچھنا زیادہ بہتر ہوتا۔

میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ اگر اقرار تیسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے جبکہ اقرارخود انٹرویوز میں کہتے ہیں کہ فرح بڑی ڈاڈی ہے اور وہ مجھے تیسری شادی کرنے کی اجازت نہیں دے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اقرار الحسن کی تیسری شادی کی تصدیق ان کی تیسری اہلیہ عروسہ خان کے انسٹا اکاؤنٹ پر ہونے والے سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران سامنے آئی تھی۔

2006 ء میں اقرار الحسن نے قرۃ العین سے پہلی شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا ہے، 2012 میں فرح یوسف سے دوسری شادی کی تھی تاہم تصدیق پانچ سال بعد کی تھی۔

کچھ عرصہ قبل نیوز کاسٹرعروسہ خان اور اقرارالحسن کی تیسری شادی سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں تاہم اقرار الحسن کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More