آخری سانسیں چل رہی تھیں اور ۔۔ مقبول کرائم ڈرامہ سی آئی ڈی کے مشہور اداکار دنیا سے چل بسے، ان کی موت کیسے ہوئی؟

ہماری ویب  |  Dec 05, 2023

بھارت کا مشہور کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے اداکار فریڈی عرف (فریڈرک) کو کو گذشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اب ان کی موت ہوگئی۔

فریڈی کا اصل نام دنیش فیڈنس تھا جن کی موت 57 سال کی عمر میں ہوئی، وہ ممبئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی موت جگر کی خرابی کے باعث ہوئی۔ ان کی موت کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار دیانند شیٹی نے کی۔

دنیش فیڈنس تقریباً دو دہائی تک سی آئی ڈی ڈرامے کا حصہ رہے۔ انہوں نے سلور اسکرین پر بھی اپنی قسمت آزمائی اور سرفروش، میلہ اور دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔

دنیش فیڈنس کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکار ان کی موت پر شدید رنج میں مبتلا ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More