ندا یاسر اور وقار ذکا کی لفظی جنگ مزید تیز ۔۔ غصے میں وقار نے کیا کہہ ڈالا؟ دیکھئے ویڈیو

ہماری ویب  |  Nov 27, 2023

معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور مشہور رئیلٹی ٹی وی شو کے میزبان وقار ذکا کے درمیان لفظی جنگ مزید تیز ہوگئی، وقار ذکا نے ندا کے الزامات کے جواب میں نئی ویڈیو جاری کردی۔

چند روز قبل ندا یاسر نے انکشاف کیا تھا کہ میری اب وقار ذکا سے دوستی نہیں کیونکہ انہوں نے میرے ادارے کو کہا کہ مجھے نوکری سے نکال دیں اور میرے خلاف منفی مہم بھی چلوائی تھی۔

ندا یاسر کے الزامات کے جواب میں ویڈیو پیغام میں وقار ذکانے کہا کہ آپ مجھ سے بڑی ہیں اور میں آپکی عزت بھی کرتا ہوں لیکن یہ بات سچ ہے کہ آپ کو مارننگ شو چھوڑ کارٹون نیٹ ورک کی طرز پر کوئی پروگرام کرنا چاہیے۔

میں نے کسی سے چھپ کر ندا یاسر کیخلاف مہم نہیں چلائی بلکہ جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے کیا، میں نے آپ کیخلاف مہم اس لیے چلائی کیونکہ آپ نے کراچی میں ریپ کا نشانہ بننے والی بچی کی فیملی کو اپنے شو میں بلا کر ریٹنگ کی خاطر ان سے ایسے سوالات کیے جن سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تو یہ عمل پاکستانیوں اور مجھ کو پسند نہیں آیا۔

انہوں نے ندا یاسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ریپ کا نشانہ بننے والی بچی کے والدین کو اپنے شو میں خود مدعو کیا مگر جب آپ کے مارننگ شو کے بعد تنازع بنا تو آپ نے کہہ ڈالا کہ انہیں میڈیا سپورٹ کی ضرورت تھی جس پر یہ مشہور سماجی کارکن اور وکیل کے ہمراہ ہم تک پہنچے جبکہ یہ حقیقت نہیں۔

وقا ذکا نے کہا کہ آپ کی اس حرکت پر میں نے چینل مالکان کو کہا کہ آپ کو نکال کر کسی قابل خاتون کو اس مارننگ شو کیلئے نوکری پر رکھ لیجئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More