میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے ۔۔ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے

ہماری ویب  |  Nov 27, 2023

معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کے والد دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انہوں نے اپنے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مرحوم والد کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

ارمینا خان نے پوسٹ میں لکھا کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، انا لِلّٰہ وانا اليہ راجعون، براہِ مہربانی اپنی دُعاوْں میں انہیں یاد رکھیں۔

انہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کریں۔

اداکارہ نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم دوبارہ ملیں گے ڈیڈ۔

ان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ساتھی فنکار، پرستار اور فالوورز اظہارِ افسوس و تعزیت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کے والد کا انتقال کیسے ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More