مستتقل فتوحات کے بعد آخر کار بھارت آج کا اہم ترین فائنل میچ ہار گیا جس کے بعد بھارتی ٹیم کو کرکٹ کا نیا چوکر کا لقب مل گیا۔
ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
کرکٹ میں اگر لفظ 'چوکرز' پکارا جائے تو سب سے پہلے ایک ہی ٹیم کا نام ذہن میں آتا ہے وہ ہے جنوبی افریقا، کیونکہ تاریخ بتاتی ہے کہ وہ ہر بار آئی سی سی ایونٹس میں باہر ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس سال بھی سیمی فائنل میں شکست کھا کر ورلڈکپ کا فائنل نہیں کھیل سکی۔
کھیل میں چوکرز کا مطلب یہ ہے کہ ایونٹ کی فیورٹ ٹیم غیر متوقع طور پر برا کھیل پیش کر کے شکست سے دوچار ہوتی ہے۔
اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ 10 سالوں میں آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی دیکھیں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ'جنوبی افریقا پرانا ہوگیا،بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا'۔