معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

ہماری ویب  |  Jul 03, 2025

پرتگال سے تعلق رکھنے والے لیور پول فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ ڈیاگو جوتا اسپین کے شہر زمورا میں پیش آئے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت فٹبالر اپنے بھائی کے ساتھ کار میں موجود تھے اور ان کی گاڑی سڑک سے اتر گئی حادثے میں اسٹار فٹبالر کا بھائی بھی ہلاک ہوا۔

واضح رہے کہ ڈیاگو جوتا نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے 3 بچے ہیں۔

ڈیاگو جوتا 2020 میں Wolves کو خیرباد کہہ دینے کے بعد 41 ملین پاؤنڈ معاوضے کے ساتھ لیور پول میں شامل ہوئے تھے اور 5 سال میں پرتگالی ونگر نے کلب کے لیے 100 سے زائد میچز کھیلے۔ ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال ٹیم میں شامل تھے جبکہ ڈیاگو نے لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More