کیا انڈین کھلاڑی ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف ’علامتی احتجاج‘ کرنے جا رہے ہیں؟

اردو نیوز  |  Sep 14, 2025

انڈیا اور پاکستان ایشیا کپ 2025 کے گروپ سٹیج میں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

انڈیا میں میچ کے حوالے سے رائے منقسم ہے، اور حالیہ کشیدگی کے باعث کچھ لوگ اس میچ کے بائیکاٹ کی اپیل کر  رہے ہیں۔

انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق انڈین کھلاڑی میچ کے دوران علامتی احتجاج  کر سکتے ہیں جیسے کہ مصافحے سے انکار یا سیاہ پٹیاں باندھ سکتے ہیں۔

گزشتہ دہائی کے دوران انڈیا اور پاکستان نے متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے، حالانکہ دونوں کے درمیان باہمی سیریز بند ہے۔

تاہم، اس اتوار کو ایشیا کپ 2025 میں دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ کئی لحاظ سے پچھلے مقابلوں سے مختلف ہے۔

پہلگام حملے کے بعد حالیہ فوجی کشیدگی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید خراب کر دیا ہے، جس کی وجہ سے انڈیا میں کئی لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ دونوں ٹیمیں کثیرالملکی ایونٹس میں بھی ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا نہیں چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق انڈیا میں کچھ لوگ اس میچ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور بی سی سی آئی  اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کھیلنے پر آمادہ کیوں ہوئے۔

این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ دبئی میں موجود انڈین ڈریسنگ روم کا ماحول بھی اس صورتحال سے متاثر ہے اور ٹیم کا موڈ سنجیدہ اور افسردہ بتایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More