ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

سچ ٹی وی  |  Jul 02, 2025

ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ایشیا کپ 2025 میں پاک-بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہو سکتا ہے جس میں پاک بھارت ٹیمیں کم از کم 2 بار مدمقابل ہونگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں گروپ مرحلے کا پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر 4کا میچ 14 ستمبر کو ہوگا،ایشیا کپ کا فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

بھارت کی میزبانی میں ہونیوالا ایشیا کپ نیوٹرل وینیودبئی میں کھیلا جائیگاجس میں پاک بھارت کا تیسرا ٹاکرا فائنل میں پہنچنے پرہوگا۔ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت ،افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں کھیلیں گے،ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

جس میں پاک بھارت ٹاکرا کم از کم دو بار اور زیادہ سے زیادہ تین بار ہوسکتا ہے ۔

ایشیا کپ 2025 کا فائنل 21 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 2025 کیلئے 17 دن کی ونڈو فائنل کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More