مجھے کسی کی پرواہ نہیں کیونکہ ۔۔ آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

ہماری ویب  |  Nov 17, 2023

پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں شوبز ستاروں کی نجی زندگی ہمیشہ مداحوں کیلئے دلچسپی کا باعث بنتی ہے تاہم مداحوں کی بہت زیادہ مداخلت کی وجہ سے فنکاروں میں طلاق کی خبریں بھی گرم رہتی ہیں جن کی وجہ سے ستاروں کو کئی بار پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

حالیہ دنوں میں شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان آغا علی اور ان کی اہلیہ اداکارہ حنا الطاف کے درمیان طلاق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گرم ہیں جبکہ آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں۔

آغا علی کی پوسٹ پر ایک خاتون صارف نے کمنٹ کیا کہ آغا! میں آپ کی بہت بڑی مداح تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہا لوگ آپ کو ریڈ فلیگ کیوں کہتے ہیں؟ ہمیں اس کی وضاحت چاہیے۔

اداکار آغا علی نے مداح کو جواب دیتے ہوئے نے کہا کہ کون لوگ؟ وہ لوگ ایسا کہتے ہیں جو یہ بھی نہیں جانتے کہ میں کون ہوں اور حقیقت میں کیا ہوں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ دوسروں کو نیچے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ دُنیا حسد سے بھری ہوئی ہے، میں کبھی ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی آپ ان پر توجہ دیں، ہمیشہ اپنی ذات پر بھروسہ رکھیں اور زندگی کے ہر تجربے پر یقین رکھیں۔

یاد رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ گزشتہ سال بھی حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اداکار آغا علی نے طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More