کوئی مرد شریف نہیں ہوتا کیونکہ ۔۔ محب مرزا نے بیوی سے بیوفائی سے متعلق کیا دعویٰ کر دیا؟

ہماری ویب  |  Nov 08, 2023

اداکار اور ہدایت کار محب مرزا کا کہنا ہے کہ کوئی مرد شریف نہیں ہوتا ، بیوی کو دھوکا دینے کی بات غلط ہے، صنم سے طلاق کے بعد تعلقات استوار ہوئے۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں محب مرزا نے طلاق اوردوسری شادی سے متعلق بھی بات کی، انہوں نے بتایا کہ کالج کی فیس دینے کے لیے تھیٹر اداکاری شروع کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار جس ڈرامے میں کام کیا، اس میں ان کے ساتھ اداکارہ ندا کاظمی نے کام کیا، جن کی والدہ سائرہ کاظمی پاکستان ٹیلی وژن پر پروڈیوسر و ہدایت کار تھیں، جنہوں نے انہیں ٹی وی پر کام کرنے کا موقع دیا اور ان کا کیریئر شروع ہوگیا۔

محب مرزا نے کہا کہ مرد کبھی شریف نہیں ہو سکتا، سائنسی اور فطرتی طور پر بھی مرد مختلف ہوتا ہے، اس لیے جو مرد دعویٰ کرے کہ وہ شریف ہے، اس پر اعتبار ہی نہ کیا جائے اور عورتوں کو بھی یہ بات سمجھنی چاہیے کہ کوئی مرد شریف نہیں ہوتا۔

طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض جوڑوں کی شادی 40 سال تک چلتی ہے لیکن ان کے کمرے الگ ہوتے ہیں، ان کے بال سفید ہو چکے ہوتے ہیں لیکن ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے اور دکھاوا کرتے ہیں کہ ان کا گھر چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دکھاوے کی زندگی سے بہتر ہے کہ طلاق لے کر نئی زندگی شروع کردی جائے اور ایسے والدین کے بچوں کو بھی سمجھنا چاہیے کہ تکلیف دہ زندگی سے علیحدگی اچھی ہوتی ہے۔

ساتھ ہی محب مرزا نے طلاق کو سخت اور مشکل ترین فیصلہ بھی قرار دیا اور کہا کہ خدا نہ کرے کہ کسی کی طلاق ہو لیکن مر مر کے زندہ رہنے سے طلاق بہتر ہے۔

محب مرزا نے اعتراف کیا کہ آمنہ شیخ سے طلاق کے وقت ان کی زندگی مشکل ترین دور سے گزر رہی تھی، وہ بہت تکلیف میں تھے۔یہ بات غلط ہے کہ انہوں نے پہلی بیوی کو دھوکا دیا اور شادی میں رہتے ہوئے انہوں نے صنم سعید سے تعلقات استوار کیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ طلاق ہوجانے کے بعد ان کے تعلقات صنم سعید سے استوار ہوئے اور انہوں نے کافی عرصہ قبل سادگی سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More