عامر خان کا معاوضہ 25 لاکھ، شاہ رخ کا 6 لاکھ ۔۔ مگر اشتہار کس اداکار کو ملا؟ جان کر مداح حیران

ہماری ویب  |  Nov 08, 2023

بھارتی فلم انڈسٹری میں گزشتہ کئی برسوں سے خانز کا راج ہے، شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں اور فلموں کیلئے ہی نہیں بلکہ اشتہارات کیلئے بھی خانز میں کڑا مقابلہ ہوتا ہے، اس حوالے سے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارت کے مشہور ایڈور ٹائزنگ ڈائریکٹر پراہلاڈ ککڑ نے مشہور و معروف شخصیات کے ساتھ کمرشلز کیے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں عامر خان کے ساتھ ایک کمرشل تیار کیاجس میں ماہیما چوہدری اور ایشوریا رائے بھی شامل تھیں۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس وقت عامر کی فلم قیامت سے قیامت تک کامیاب رہی تھی اور انہوں نے کمرشل کےلیے 25 لاکھ روپے طلب کیے۔ اس کے بعد میں نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا، حالانکہ وہ اس وقت مشہور اداکار تھے لیکن شاہ رخ نے صرف 6 لاکھ مانگے۔

انہوں نے بتایا کہ عامر خان کو کمرشل کرنے میں کچھ تحفظات تھے کیونکہ یہ مشہور تھا کہ جن اداکاروں کی فلمیں ناکام ہوتی ہیں وہ کمرشل کرتے ہیں تاہم میں نے انہیں سمجھا کر تیار کیا لیکن پھر بھی وہ 25 لاکھ پر اڑے رہے۔

پراہلاڈ ککڑ نے کہا کہ بہت زیادہ پیسے مانگنے کے باوجود انہوں نے عامر خان کے ساتھ اسے شوٹ کیا جبکہ شاہ رخ کے ساتھ مختلف کمرشل کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More