بغیر کوئی بال کھیلے ہی آؤٹ ہوگئے ۔۔ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا واقعہ ، سری لنکن بلے باز اینجیلو میتھیوز کیسے بنا بال کھیلے پویلین لوٹ گئے؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Nov 06, 2023

ایسا شاید کرکٹ کی تاریخ خاص طور پر ورلڈ کپ میں پہلی بار دیکھنے کو ملا جب سری لنکن بیٹر ایک بھی بال کھیلے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

اس وقت بنگلادیش اور سری لنکا کا میچ جاری ہے جہاں کچھ حیران کن مناظر دیکھنے کو ملے۔

بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچ میں پہلی بار سری لنکا کے اینجیلو میتھوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوگئے۔

تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا۔

آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آؤٹ یا ریٹائر ہونے کے بعد 2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز اایسا کرنے میں ناکام رہے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں واپس جانے کا کہتے ہوئے آؤٹ قرار دیا، اس طرح میتھیوز پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹائم آؤٹ کی وجہ سے آؤٹ قرار پائے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More