حاملہ تھی تو والد کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔۔ عروسہ صدیقی پر کیسا مشکل قت گزرا تھا؟ والد سے جڑے تکلیف دہ لمحوں کو یاد کر کے روپڑیں

ہماری ویب  |  Nov 06, 2023

’شاید میرے شوہر کو پتا تھا وہ مجھے کھانا کھلانے اسپتال کی کینٹین میں لے گئے۔ پھر اچانک ایک کزن آیا اس نے کہا کہ سب چلو وینٹی لیٹر ہٹا رہے ہیں۔ میرے ہاتھ می نوالہ تھا وہ پکڑے رہ گئی اور جب میرے بھائیوں نے میرے والد کا وینٹی لیٹر ہٹایا، میں اسی وقت آگے بڑھی، اور میں نے ان سے پوچھا ”ہوگیا“، جس پر میرے بھائیوں نے مجھے گلے لگا لیا“

یہ کہتے ہوئے عروسہ صدیقی رو پڑیں۔ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں اپنے حمل کا تجربہ شئیر کرتے ہوئے عروسہ صدیقی نے حمل کے آخری مہینے میں اپنے والد کے اچانک انتقال کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ اس صدمے کا ان کی پریگنینسی پر کیا اثر پڑا تھا۔

عروسہ کا کہنا تھا کہ ’میں حاملہ تھی اور سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔ خیال رکھنے کے لئے میری ساس بھی آگئی تھیں لیکن ساتویں ماہ میں میرے والد کو دل کا دورہ پڑا دس دن وہ ریکور ہوئے لیکن پھر انہیں فالج ہوا جس کے بعد دماغ کی سرجری ہوئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا تھا۔“

عروسہ کا کہنا تھا کہ حمل کی وجہ سے وہ کھل کر رو نہیں سکیں تھیں اور پھر زچگی کے بعد بھی نہیں رو سکیں اس لئے ان کے اندر والد کی موت کا صدمہ آج بھی موجود ہے۔ عروسہ صدیقی کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ دونوں بھائیوں سے بڑی ہیں اس لئے انھیں مضبوط رہنا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More