ہیوی بائیک چلاتی ہوں تو لڑکے پیچھے لگ جاتے ہیں.. ثنا کے پاس کون سی قیمتی موٹر سائیکل ہے اور اس کی قیمت کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 04, 2023

"ہیوی بائیک چلاؤں تو میری گاڑی پیچھے آرہی ہوتی ہے کیونکہ لڑکے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ سوچنے والی بات ہے کہ جب میرے ساتھ یہ ہوتا ہے تو عام لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا. جو لڑکیاں روزانہ باہر نکل کر سفر کرتی ہیں ان کے لیے یہ سب کتنا مشکل ہوتا ہوگا، بائیک ایک بہت آسان سواری ہے، پاکستان میں لڑکیوں کا باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے. باہر کے ممالک میں ایسا نہیں ہوگا"

ثنا نواز نے مزاحیہ ٹاک شو حد کردی میں شرکت کرتے ہوئے خواتین کے حوالے سے اہم مسئلے کی نشاندہی کی. ساتھ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ انھیں ہیوی بائیک چلانے کا شوق ہے

ثنا نے بتایا کہ ہیوی بائیک چلانے دوران وہ کئی مرتبہ گِر بھی چکی ہیں۔ان کے پاس ’فیٹ بوائے‘ ہیوی بائیک ہے جس کی قیمت تقریباً 50 لاکھ کی ہے۔

ثنا نے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک دن وہ ڈیفنس فیز 8 میں بائیک چلارہی تھی، اس دوران دو کتے میرے پیچھے لگ گئے اور کھائی میں گرنے سے بال بال بچ گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More