سُسر داماد مل کر مُلک کا نام روشن کریں گے، بوم بوم آفریدی چیئرمین کرکٹ؟ اعلان کب ہوگا؟

ہماری ویب  |  Nov 03, 2023

سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کچھ روز قبل چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے دوران شو ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ شاہد آفریدی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ذکا اشرف کسی کلب کے چیئرمین نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں، انہیں بہت ساری چیزوں کو دیکھنا چاہیے، ذکا اشرف میڈیا ہاؤسز کے مالکان کو فون کرکے کہہ رہے ہیں کہ یہ میرے لیے یہ کہہ رہا ہے یا وہ کہہ رہا ہے خدا کیلئے آپ چیئرمین پی سی بی ہو کوئی بھی آپ کے بارے میں اس لیے کہہ رہا ہے کہ آپ ان کو موقع دے رہے ہیں۔

اس کے بعد کل سے کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے جس کے مطابق شاہد آفریدی کو چیئرمین کرکٹ بورڈ بنانے کے حوالے سے تفصیلات موصول ہوئیں ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں مصروف ہے اور مسلسل 4 میچز میں ہاری ہے جس کی وجہ سے کرکٹ بورڈ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

جمعرات کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی جس میں کرکٹ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کے میدان میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ذکا اشرف کی بطور چیئرمین تعیناتی کی چار ماہ کی مدت 5 نومبر کو پوری ہورہی ہے۔ جس کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے لیے شاہد آفریدی اور رمیز راجا کے نام سامنے آئے ہیں۔

جب سے شاہد آفریدی کو چیئرمین کرکٹ بورڈ بنانے کی خبر سامنے آئی ہے سوشل میڈیا پر کرکٹ کے دیوانوں نے تو ابھی سے شاہد آفریدی کو مبارکباد کے کمنٹس کرنے شروع کردیے ہیں، عوام اس قدر کرکٹ کا مثبت جوش و جذبہ لیے کمنٹ کر رہی ہے کہ جیسے شاہد آفریدی کے چیئرمین بنتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم بہتری کی جانب گامزن ہو جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More