دو فیورٹ اسٹارز ایک ساتھ اور ۔۔ سلمان خان اور کرسٹیانو رونالڈو کی وائرل ویڈیو پر مداح نہال

ہماری ویب  |  Oct 30, 2023

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھا،بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دونوں کے مداح سپر اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے سعودی عرب میں انٹرنیشنل فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان ہونے والا باکسنگ میچ دیکھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھ رہے ہیں جبکہ سلمان خان بھی قریب ہی موجود ہیں۔

دونوں اسٹارز کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تاہم دونوں کے مداح سلمان خان اور کرسٹیانو رونالڈو کو ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ خان سلمان اور انٹرنیشنل فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو دونوں ہی اس وقت دنیا کی سب سے مشہور شخصیات میں شامل ہیں اور دونوں کے مداح ان کی ویڈیوز کیلئے کو بھرپور پسند کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں موجود کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کے دوران سلمان خان کی ویڈیو سامنے آنے پر دبنگ خان کے مداحوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More