شلپا شیٹھی نے شوہر کو چپل کیوں ماری؟ بیوی کے رویے سے متعلق راج کندرا کا اکنشاف

ہماری ویب  |  Oct 20, 2023

"میں یہ بات کرنے کے لیے شلپا سے دور ہی رہنا چاہتا تھا. لیکن جب میں نے شلپا کو بتایا کہ میرے پاس ایک اسکرپٹ ہے اور میں اس کیلئے اس کی بھی رائے جاننا چاہتا ہوں تو یہ کہہ کر میں جیسے ہی مڑا میرے منہ پر ایک اڑتی ہوئی چپل آئی. شلپا نے میرے منہ پر چپل پھینک کر ماری تھی"

یہ کہنا ہے بھارتی معروف کاروباری شخصیت راج کندرا کا جو اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر ہیں۔ واضح رہے کہ راج کندرا نے اپنے جیل میں گزارے گئے وقت پر ایک فلم بنائی ہے۔جس میں اداکار بھی وہ خود ہیں۔ البتہ ان کی اہلیہ کو یہ آئیڈیا کچھ زیادہ پسند نہیں آیا تھا۔

راج کندرا نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ میرے فلم بنانے کے آئیڈیے کو رسکی لے رہی تھی یا پھر شلپا کو لگ رہا تھا کہ جس فلم کی میں بات کررہا ہوں وہ بنے ہی نہ۔ لیکن اس رویے کو دیکھنے کے بعد میں نے فلم ڈائریکٹر کو شلپا کو سمجھانے کیلئے بھیجا ان کے بات کرنے پر شلپا کو احساس ہوا کہ یہ کہانی ایک کیس پر مبنی نہیں ہے بلکہ ایک انسان کی کہانی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More