خوش نصیب انسان کو کیا ملے گا ۔۔ اروشی نے گولڈن آئی فون ڈھونڈنے والے کیلئے کونسے انعام کا اعلان کردیا؟

ہماری ویب  |  Oct 18, 2023

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران اسٹیڈیم میں گم ہونے والا سونے سے بنا آئی فون ڈھونڈنے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

1 کروڑ فی منٹ معاوضہ لینے والی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر شہریوں سے مدد کی اپیل کے ساتھ انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فون کی لوکیشن شیئر کی جو احمدآباد کے ایک مال کی آرہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتہ 14 اکتوبر کو ہونیوالے ورلڈکپ کے اہم میچ کے دوران اداکارہ اروشی روٹیلا کا 24 قیراط سونے کا فون گم ہوگیا جس کی قیمت لاکھوں میں تھی۔

بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے اپنا فون واپس دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران میں میرا 24 قیراط کا آئی فون گُم گیا ہے، اگر کسی کو ملے تو براہِ مہربانی میری مدد کریں۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے گولڈن آئی فون کی گمشدگی کی ایف آئی آر احمد آباد پولیس اسٹیشن میں درج کروادی ہے جبکہ کرکٹ شائقین سے درخواست کی کہ اگر کسی کو آئی فون نظر آئے یا ملے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More