آپ کو انسانی زندگی کی بالکل پرواہ نہیں ۔۔ مشہور اداکاراؤں کی فلسطینی بچوں سے اظہارِ یکجہتی

ہماری ویب  |  Oct 17, 2023

فلسطین اس وقت سخت ترین لمحات سے گزر رہا ہے۔ وہاں روزانہ کی بنیاد پر خواتین، بچے بڑے بزرگ جنگی صورتحال سے گزر رہے ہیں اور بڑی تعداد میں اموات جاری ہیں۔

دنیا بھر سے مشہور شخصیات فلسطین میں جاری بربریت پر اپنی آواز بلند کر رہی ہے اور غم کا اظہار بھی کر رہی ہے۔ پاکستان سمیت بھارتی اداکاروں کی جانب سے فلسطین اور وہاں موجود چھوٹے بچے جو شدید بھوک و افلاس کا شکار ہیں ان سے اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی بربریت کا شکار معصوم فلسطینی بچوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

اداکارہ نے ایک بچے کی تصویر شئیر کی جس کی پشت پر فلسطین کا جھنڈا بندھا ہے اور وہ اپنے تباہی کا منظر دیکھ رہا ہے جس پر ماہرہ خان نے مختصراً یہ لکھا کاش کاش کاش۔

وہیں نامور بھارتی اداکارہ سونم کپور کی جانب سے بھی فلسطینی بچوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ سونم کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر نکولس کرسٹوف کے تحریر کردہ ایک مضمون کا اقتباس شیئر کیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ میں اسرائیلی بچوں کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی بچوں پر ہونے والے ظلم کی مذمت بھی کی گئی ہے۔

اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگر ہم اسرائیلی بچوں کے لیے اخلاقی ذمے داری کے پابند ہیں تو ہم پر فلسطینی بچوں کے لیے بھی یہی اخلاقی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں کی زندگی بھی اسرائیلی بچوں کی زندگی جتنی ہی اہم اور ضروری ہے اور اگر آپ کو صرف اسرائیل یا صرف غزہ میں انسانی زندگی کی پرواہ ہے تو آپ کو درحقیقت انسانی زندگی کی بالکل پرواہ نہیں۔ سونم کپور کی اس پوسٹ پر ان کے مداح بھی حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More