محمد رضوان کو سعید انور نے کونسا اہم مشورہ دیا؟

ہماری ویب  |  Oct 12, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پاک بھارت میچ کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم احمد آباد میں بھارت سے میچ کے لیے تیار ہیں، امید ہے بھارت بھی تیار ہوگا۔

رضوان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت آنے سے پہلے سابق کپتان سعید انور سے بات کی تھی۔

وکٹ کیپر بیٹر نے بتایا کہ سعید انور نے انہیں مشورہ دیا کہ پچ کے بجائے پلان پر توجہ ہونی چاہئے۔

دوسری جانب اوپنر عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ دو وکٹیں گرنے کے بعد پریشر تھا، لیکن محمد رضوان نے پلان کیا کہ پارٹنر شپ لگانی ہے اور پھر اسی میں کامیابی ملی۔

خیال رہے پاکستان کا اگلا میچ بروز ہفتہ بھارت کے ساتھ احمد آباد میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More