کیا سلمان خان نے سچ میں شادی کرلی ۔۔ یہ پراسرار لڑکی کون ہے؟ سچ سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Oct 09, 2023

بالی ووڈ کے کنوارے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک پراسرار لڑکی کے ساتھ تصویر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دبنگ خان کی شادی کے حوالے سے بحث چھیڑ دی ہے۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر لڑکی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ انھوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا ہے اور کیپشن میں لکھا کہ ’میں ہمیشہ آپ کی پشت پر موجود رہوں گا۔‘ تصویر کے اوپر لکھے پیغام میں اداکار نے کہا کہ ’کل اپنے دل کا ایک ٹکڑا شیئر کر رہا ہوں۔‘

سلمان خان کے مداح ان کی فلموں، اسٹیج شوز اور دیگر پروگرامز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں بلکہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار کی نامعلوم لڑکی کے ساتھ تصویر دیکھ کر مداح حیرانگی میں مبتلا ہیں۔

تصویر میں سلمان اور نامعلوم لڑکی جس کا چہرہ نظر نہیں آرہا لیکن دنوں سفید لباس میں ملبوس ہیں، اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔

سلمان خان 90 کی دہائی سے بالی ووڈ میں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں تاہم ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے حوالے سے افواہیں گرم رہی رہتی ہیں تاہم ممکنہ طور پر یہ پوز ٹائیگر تھری کی پروموشن کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More