جو کہا سچ کر دکھایا کیونکہ ۔۔ کیا واقعی عرفی جاوید نے ہندو لڑکے سے خفیہ منگنی کرلی ہے؟ تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  Oct 04, 2023

غیر اخلاقی اور بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کی ہندو نوجوان سے خفیہ منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کی دو تصاویر میں پوجا کرتے ہوئے دیکھا گیا، لڑکے کا چہرہ ایموجی سے چُھپایا ہوا ہے اور ایک تصویر میں چہرہ دھندلا ہے۔

تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عرفی جاوید نے ہندو رسم و رواج کے مطابق اس لڑکے کے ساتھ منگنی کرلی ہے جسے اُنہوں نے خفیہ رکھا ہے۔

عرفی کی بہن نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جوڑے کی تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ عرفی جاوید کی بہن نے تصویر شیئر کرکے اپنی بہن کی منگنی کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ عرفی جاوید نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ مسلمان اکثر سوشل میڈیا پر نشانہ بناتے ہیں لہٰذا وہ کبھی کسی مسلمان سے شادی نہیں کریں گی۔ عرفی جاوید نے یہ اعلان ’انڈیا ٹوڈے‘ کو انٹریو میں کہا تھا کہ ان کی دلچسپی ہندوؤں کی مقدس کتاب بھگود گیتا میں ہے اور وہ ان دنوں اس کا مطالعہ کر رہی ہیں۔

عرفی جاوید نے کہا تھا کہ جب بھی میں ’بولڈ انداز‘ کا مظاہرہ کرتی ہوں تو سماج مجھے مسترد کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ انڈسٹری میں میرا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ میں مسلمان ہوں۔ وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اسلام کی شبیہ کو خراب کر رہی ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More