دل کے بھی اسٹار ہیں کیونکہ ۔۔ رونالڈو نے ایران میں روتے بچے کی خواہش کیسے پوری کی، وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 20, 2023

پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے رونے والے ننھے ایرانی مداح سے ملاقات کا خواب پورا کرتے ہوئے خوبصورت تحفہ بھی دیا۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ روز ایران پہنچے تھے، اپنے دورے کے دوران انہوں نے ننھے ایرانی فین کا خواب پورا کرتے ہوئے اس سے خصوصی ملاقات کی۔

ایرانی دارالحکومت تہران پہنچنے پر رونالڈو کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ہزاروں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ایئرپورٹ پر جمع ہونے کے ساتھ ہوٹل روانگی کے وقت بھی دیوانہ وار بس کے ساتھ دوڑتے رہے۔

ایران میں کئی بڑے بڑے پرستاروں کو اپنے ہیرو سے ملاقات کا موقع نہ مل سکا لیکن ایک چھوٹے سے فین نے رونالڈو سے ملاقات کی اور ان سے تحفہ بھی پایا۔

تہران کے اسپیناس پیلس ہوٹل میں ایڈریان نامی کمسن پرستار بھی موجود تھا جو اپنے ہیرو کو نہ دیکھنے پر زار وقطار رونے لگا اور اس کی یوں پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کو ایڈریان والہانہ محبت اور جذبات میں آکر رونے کا پتہ چلا تو النصر کے عہدیداروں نے ننھے مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے اس کی ہوٹل میں اپنے ہیرو سے ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد بچے کو ہوٹل میں رونالڈ کے کمرے میں لے جایا گیا۔

اسٹار فٹبالر نے ایڈریان کو ایک شرٹ بھی تحفے میں دی۔ اس ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More