ایسا کمال کہ آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے ۔۔ پتلے کو پینٹنگ کرتے کبھی آپ نے دیکھا ہے؟ ویڈیو نے حیران کردیا

ہماری ویب  |  Sep 18, 2023

کٹھ پتلیاں ایک طرح سے انسانوں، جانوروں، غیر جانب چیزوں، دیو مالائی یا مفروضی شخصیات کی سلسلہ وار تفریحی نمائش ہے،کٹھ پتلیوں کو کوئی ایک شخص یا چند اشخاص چلاتے ہیں، ہر حرکت کے ساتھ عمومًا کچھ مکالمہ یا پس منظری تمہیدی تبصرہ ہوتا ہے۔

پاکستان میں بھی کٹھ پتلیوں کے کھیل بہت مقبول رہے ہیں جبکہ ٹی وی پر انکل سرگم کے نام سے ایک سلسلہ بھی ماضی میں بہت عام رہا ہے تاہم اب ایک ایسی پتلی سامنے آئی ہے جو پینٹنگ بھی کرتی ہے۔

یوں تو سوشل میڈیا پر بہت سے آرٹسٹ کی ویڈیوز موجود ہیں، کوئی منہ سے پینٹنگ کرتا ہے تو کوئی اپنی زبان سے اور بعض تو اپنے ہاتھوں کا استعمال کیے بغیر اپنے پاؤں سے بھی پینٹنگ بنا کر سب کو حیران کر دیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسی پینٹنگ دکھاتے ہیں جسے بنانے والا ایک کٹھ پتلی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کٹھ پتلی سڑک پر پینٹنگ کررہی ہے۔ یہ ویڈیو چلی کے دارالحکومت سینتیاگو سے سامنے آئی ہے اور اپنی انگلیوں کے اشاروں سے کٹھ پتلی کو چلانے والے آرٹسٹ کا نام روڈریگو جواریز ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More