پاکستان کی پانچ لڑکیاں شریک تھیں لیکن ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں مس یونیورس پاکستان بننے والی لڑکی کون ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 15, 2023

خواتین کے عالمی مقابلہ حسن مس یونیورس کیلئے پاکستان سے پانچ لڑکیوں نے حصہ لیا جن میں سے ایک لڑکی کو اگلے مرحلے میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ روز معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پاکستانی لڑکیوں کے عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لینے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 5 دو شیزائیں عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، اگر یہ سچ ہے تو ہم کہاں تک نیچے گریں گے۔

اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ تاریخ میں پہلی بار’ مس یونیورس‘ کے مقابلے میں پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گی اور مقابلے میں شرکت کیلئے کراچی کی ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئی ہیں۔

مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسیکا ولسن، پنسلوانیا سے امریکی نژاد پاکستانی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم بھی مقابلے میں شامل تھیں۔

مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی ایریکا رابن کا کہنا ہے کہ کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے اس مقابلے کا حصہ بنی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ پوری دنیا پاکستان کی ثقافت سے روشناس ہو، میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ پاکستان آکر یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More