کیا یہ واقعی زمین سے روٹھ گیا ہے کیونکہ ۔۔ چاند کے زمین سے دور ہونے سے کتنا نقصان ہوگا؟

ہماری ویب  |  Sep 12, 2023

چاند زمین کا ایک سیارچہ ہے، چاند کا دن ہمارے پندرہ دنوں کے برابر ہوتا ہے، یہ زمین کے گرد 29 یا 30 دن میں اپنا ایک چکر پورا کرتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کا مدار زمین کے اردگرد بڑھ رہا ہے یعنی اوسط فاصلہ زمین سے بڑھ رہا ہے۔

چاند ہمیں رات کو صرف تھوڑی روشنی ہی نہیں دیتا بلکہ اس کی کشش سے سمندر میں مد و جزر بھی پیدا ہوتا ہے۔ سائنس دان وہاں سے لائی گئی مٹی سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ چاند کی ارضیات زمین کی ارضیات کے مقابلے میں زیادہ سادہ ہے۔

یہ خیال کیا جاتا تھا کہ چاند زمین سے مخصوص اور مستقل فاصلے پر چمک رہا ہے لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ جون 2018 میں یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کے ارضیاتی سائنس کے ماہرین نے انکشاف کیا کہ 1.4 ارب سال پہلے زمین پر ایک دن صرف 18 گھنٹے تک ہوتا تھا لیکن دیگر سیارے طاقت ور کشش ثقل کی وجہ چاند کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں جس کی وجہ سے چاند زمین سے دور ہو رہا ہے۔

جیسے جیسے چاند زمین سے دور ہو رہا ہے، دن کی طوالت بھی آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ کنکشن کی خرابی کے نتیجے میں ہمارا سیارہ سست رفتاری سے گھوم رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسرے سیارے چاند کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں، یعنی ان سیاروں کی کشش ثقل کی طاقت زمین سے زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ چاند ہر سال تقریباً 3.82 سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دن کو 24 سے 25 گھنٹے بننے میں کئی ہزار سال لگیں گے، شاید اس سے بھی زیادہ وقت لگے، لیکن یہ طے ہے کہ ایک دن آئے گا جب انسانوں کے لیے دن 24 نہیں 25 گھنٹے کا ہوگا۔

چاند کی ہیت سے متعلق مختلف نظریات ہیں، ایک خیال یہ ہے کہ یہ ایک سیارہ تھا جو چلتے چلتے زمین کے قریب بھٹک آیا، اور زمیں کی کشش ثقل نے اسے اپنے مدار میں ڈال لیا۔

یہ نظریہ خاصہ مقبول رہا ہے، مگر سائنسدانوں نے اعتراض کیا ہے کہ ایسا ممکن ہونے کے لیے چاند کو ایک خاص سمت سے زمین کے قریب ایک خاص راستے پر آنا ضروری ہو گا، جس کا امکان بہت ہی کم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More