پہلے پتا ہوتا تو ہزاروں روپے بچ جاتے کیونکہ ۔۔ کشمش کو بھگو کر کھانے کے وہ فائدے جو پہلے آپ شائد نہیں جانتے ہونگے؟

ہماری ویب  |  Sep 11, 2023

کشمش کو قدرتی مٹھاس کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا جاتا ہے، یہ انگور کو خشک کرکے بنائی جاتی ہے اور اس کا شمار خشک میوہ جات میں بھی کیا جاتا ہے جبکہ کشمش کو غذائی اجزا اور کیلوریز سے بھرپور میوہ خیال کیا جاتا ہے۔ کشمش کھانا یوں تو ویسے بھی بہت فائدے مند ہے لیکن اگر اس کو بھگو کر کھایا جائے تو کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد مل سکتی ہے جس سے ادویات پر ہزاروں روپے کا خرچ کم ہوسکتا ہے۔

کشمش مختلف اقسام کی ہوتی ہیں اس میں ذائقے کا فرق ہوتا ہے مگر فوائد ایک جیسے ہوتے ہیں، پانی میں بھگو کر کشمش کو استعمال کرنے سے اس کے فوائد میں اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ فوری طور پر خون کا حصہ بن جاتا ہے اور صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اس کے علاوہ اس طرح سے اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

جب انسان صبح اٹھ کر نہار منہ کشمش والا پانی پیتا ہے اورکشمش کھاتا ہے تو اس سے جسم میں موجود زہریلے مادے ڈی ٹوکسیفائی ہو جاتے ہیں اس سے ایک جانب تو صحت بہتر ہوتی ہے۔ انسان بیماریوں سے محفوظ ہوتا ہے۔ اس کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔

کشمش میں بڑی مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو جسم میں سوڈیم کے اثرات کو کم کرتا ہے ، جسم میں سوڈیم کی موجودگی بلڈ پریشر کے اضافے کا سبب بنتا ہے۔

کشمش میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور رات بھر بھیگے رہنے کی وجہ سے یہ جیل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ جس سے اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے، اس وجہ سے نہار منہ جب اس کا استعمال کیا جاتا ہے تو یہ پیٹ صاف کر کے ہاضمے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور اس کے افعال کو درست کرتا ہے۔

سو گرام تک کشمش میں 50 گرام تک کیلشیم موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ مختلف اقسام کے وٹامن اور منرل کی موجودگی اس کو ہڈیوں اور دانتوں کیلئے بہت مفید بناتی ہے اور اس کا صبح نہار منہ بھگو کر استعمال ہڈیوں کو مضبوط اور دانتوں کو چمک دار بناتی ہے۔

بھگو کر کشمش کے استعمال کے سبب ایک جانب تو جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں جس سے خون صاف ہوتا ہے اور دوسری جانب بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے یہ تمام عوامل مل کر دل کے افعال کو بہت سپورٹ کرتے ہیں جس سے شریانوں میں خون کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے اور تازہ خون بنتا ہے اور دل کو طاقت ملتی ہے۔

کشمش کو پانی میں اس طریقے سے بھگو کر استعمال کیا جا سکتا ہےکہ 15 سے 20 کشمش لے لیں ، اس کو اچھی طرح دھو لیں اور اس کے بعد ان کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور رات بھر بھیگا رہنے دیں۔ اس کے بعد صبح نہار منہ ان کو کھا لیں اور پانی کو پی لیں تو یقیناً آپ چند روز میں ہی اس کے حیرت انگیز فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More