بھارتی فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی انڈسٹریز میں سے ایک ہے اور بھارت کے سالانہ ریونیو میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا بہت بڑا کردار ہے، پاکستان میں جہاں 5، 6 کروڑ میں بھی فلم بن جاتی ہے، وہاں بھارت میں شاہ رخ خان ایک فلم کا اتنا معاوضہ لے رہے ہیں کہ پاکستان کی پوری فلم انڈسٹری بھی اس میں مل جائے۔
شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے 100 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ لیا ہے اور پاکستان میں ایک بھارتی روپیہ ساڑھے 3 روپے سے بھی زیادہ کا ہے، شاہ رخ خان فلم ’جوان‘ میں دوہرا کردار ادا کیا ہے اور 7 مختلف روپ میں بدلتے نظر آئے ہیں۔بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ شاہ رخ خان فلم ’جوان‘ کی کل کمائی سے 60 فیصد حصہ بھی وصول کریں گے۔
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور گورو ورما اس فلم کے مشترکہ پروڈیوسرز ہیں اورفلم ’جوان‘ کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے 3 مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں گزشتہ روز سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے مقبول ترین اداکار ہیں، رومانوی کرداروں کیلئے مشہور شاہ رخ ایکشن فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔