ہزاروں کا چونا لگ گیا اور ۔۔ ندا یاسر اور زہرہ عامر کیسے آن لان فراڈ کا شکار ہوئیں؟

ہماری ویب  |  Sep 07, 2023

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت آن لائن خریداری کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے، خاص طور پر کورونا وائرس کی وباء کے دوران گھر بیٹھے سامان منگوانے کے طریقہ کار میں بہت زیادہ تیزی دیکھنے میں آئی لیکن آن لائن خریداری میں فراڈ بھی اسی تیزی سے بڑھتا جارہا ہے، جس سے عوام ہی نہیں بلکہ فنکار بھی متاثر ہوتے ہیں۔

ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر اور اداکارہ زہرہ عامر بھی آن لائن اسکیم کا شکار ہوچکی ہیں۔ندا یاسر نے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ میں نےایک اسٹائلش مغربی لباس کا اشتہار دیکھا جس کی قیمت 3 ہزار روپے تھی لیکن جب وہ لباس مجھے موصول ہوا تو وہ توقعات سے بالکل مختلف تھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔

اداکارہ زہرہ عامر نے بتایا کہ میں نے ایک مشہور پاکستانی برانڈ سے اچھے معیار کے ملبوسات کی توقع کرتے ہوئے 25 ہزار روپے میں بچوں کے کپڑے میں منگوائے۔جب وہ کپڑے مجھے موصول ہوئے تو پتہ چلا کہ کپڑے بہت ناقص معیار کے تھے۔

یاد رہے کہ آن لائن شاپنگ کے نام پر اکثر نوسر باز انٹرنیٹ سے تصاویر چرا کر اپنی مصنوعات بتاکر سادہ لوح عوام کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان میں لاتعداد شکایات موصول ہوتی ہیں۔

نوسر بازوں کی وجہ سے عموماً صارفین اچھا کام کرنے والی آن لائن کمپنیوںسے خریداری کرنے میں بھی ہچکچاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More