بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کا کہنا ہے کہ ہمارے والدین نے ہمیں جذبات پر کنٹرول کرنا سکھایا، ایک بار والد کی سیٹ پر سب سے سامنے بے عزتی کی گئی، والد نے سب کچھ ہمیں آکر بتایا تھا۔
اداکار وکی کوشل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک بار سیٹ پر والد کی بےعزتی کی گئی، انہوں نے یہ بات ہم سے نہیں چھپائی اور گھر آکر ہمارے سامنے روئے اور بتایاکہ آج سینئرز نے پورے سیٹ کے سامنے ان کی بےعزتی کی۔والد نے مجھے جذبات پر قابو پانے والا بنانے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ والد مجھے اور میرے بھائی کو یہ سب اس وقت بتاتے تھے جب ہم بچے تھے اور والدہ بھی ہمیں کچھ نہ کچھ والد کے معمولات بتاتی رہتی تھیں ۔والد کہتے تھے معاملات ہمیشہ تمہارے ہی حق میں نہیں رہیں گے، زیادہ تر معاملات تمہارے برخلاف ہوں گے، یہی زندگی ہے۔
وکی کوشل نے بتایا کہ ہمارے والدین نے ہماری تربیت کے دوران ہمیں اپنے جذبات پر کنٹرول کرنا سکھایا، والد کی بے عزتی کے معاملے پر بھی ہمیں صبر کی تلقین کی جاتی تھی جس کی وجہ سے ہم بدلہ لینے کے بجائے معاف کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ وکی کوشل کے والد ڈائریکٹر شیام کوشل تھے تاہم اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایک اسٹنٹ مین کے طور پر کام کرتے تھے۔