اُڑن طشتریوں کی ویڈیوز دیکھنا ممکن؟ امریکا نے ویب سائٹ متعارف کرادی

ہماری ویب  |  Sep 05, 2023

اڑن طشتری کی کہانیاں پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی بہت عام ہیں، کچھ عرصہ قبل پاکستان میں نظر آنے والی پراسرار اڑن طشتری کی خبر نے پاکستان میں ہلچل مچادی تھی تاہم اب امریکا نے ان پراسرار اڑن طشتریوں سے متعلق ویب سائٹ متعارف کرادی ہے۔

اُڑن طشتری سے متعلق مخصوص ویب سائٹ اس حوالے سے معلومات پیش کرتی ہے اور یہ امریکی محکمہ دفاع کے زیرِ انتظام ہے۔اے اے آر او ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کی ٹیم نامعلوم اور بےقاعدہ اُڑن طشتری سے متعلق رہنمائی کر رہی ہے۔

ویب سائٹ میں فی الحال عوامی طور پر دستیاب حل شدہ اُڑن طشتری کے کیسز سے متعلق غیر منقولہ معلومات موجود ہیں جنہیں کوئی بھی براؤز کر سکتا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز کے علاوہ رپورٹ شدہ واقعات اور اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی موجود ہیں۔ ساتھ ہی سرکاری رپورٹس ، پریس ریلیز اور دیگر وسائل کے لنکس بھی موجود ہیں جو عوام کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اڑن طشتری یا اڑن کھٹولا ہوا میں اُڑتی ہر وہ چیز جس کی (فوری یا پہلی نظر میں) شناخت نہ کی گئی ہو۔یہ وہ اجسام ہیں جو ہوا میں پرواز کرتے نظر آتے ہیں اور ناظر کو پہلی نظر میں پتہ نہیں چلتا یا اُسے اُن کی پہچان کرنے میں مشکل پیش آتی ہے کہ یہ اُڑتی چیز کیا ہے؟ گو کہ تحقیق کہ بعد ایسے اجسام کی شناخت ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More