گوگل اینڈرائیڈ فونز میں زندگی بچانے والا کونسا خاص فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 04, 2023

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں گوگل بھی اپیل ی طرح انسانی زندگیاں بچانے کی کوشش میں لگ گیا، بہت جلد گوگل اینڈرائیڈ فونز میں زندگی بچانے والا خاص فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل میسجز کے ذریعے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایمرجنسی کے دوران سیٹلائیٹ میسجز بھیجنے کی سہولت متعارف کرائی جائے گی ، یہ فیچر 150 سے زائد ممالک میں دستیاب ہوگا۔

یہ فیچر اس وقت کام کر سکے گا جب کسی علاقے میں موبائل سگنلز نہ ہونے کے باعث مدد کے لیے کال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔عام حالات میں اس فیچر کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

گوگل کی جانب سے چند ماہ پہلے کہا گیا تھا کہ اینڈرائیڈ 14 آپریٹنگ سسٹم میں سیٹلائیٹ کے ذریعے میسجز بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ بات درست ہوئی تو یہ فیچر متعدد ممالک میں لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مددگار ثابت ہو سکے گا اور اینڈرائیڈ فونز میں یہ فیچر ایپل کے آئی فونز کے مقابلے میں زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ اپیل کے اس فیچر نے کئی افراد کی زندگی بچانے میں مدد فراہم کی ہےاوراب جلد اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے بھی اس سے ملتی جلتی سروس استعمال کرسکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More