نئی چمکدار کہکشاں کی تصویر مشہور جیمزویب خلائی دوربین نے جاری کردی

ہماری ویب  |  Sep 03, 2023

ناسا کی مشہور جیمزویب خلائی دوربین کی جانب سے ایک چمکدار کہکشاں کی شاندار تصویر جاری کی ہے۔

ویسے تو کائنات میں کئی کہکشائیں موجود ہیں اور ایک جانب تو یہ بہت تفصیلی منظر پیش کیا گیا ہے تو دوسری جانب اس میں نئے ستاروں کی جھرمٹ تشکیل پارہی ہے۔

اگرچہ جیمز ویب دوربین نے دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر جاری کی ہیں۔ ان تصاویر سے کائنات کے متعلق نئے انکشافات بھی ہوئے ہیں۔ لیکن یہ منظر بھی کم اہم نہیں ہے۔

مرغولہ دار ایسی کہکشاؤں کو ورل پول گیلکسی کہا جاتا ہے۔ یہ دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ کوئی پانی کا بھنور ہے۔ اس مذکورہ کہکشاں کی تصویر کو تکنیکی نام ایم 51 اور این جی سی 5194 دیا گیاہے جو ایک سے دوسرے کنارے تک 77000 نوری سال پر محیط ہے۔

جبکہ ہمارے نظامِ شمسی سے دوکروڑ 70 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More