مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تصویر کی شناخت کیلیے گوگل کونسا اہم فیچر لے آیا؟

ہماری ویب  |  Sep 03, 2023

مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تصویر کی سیکنڈوں میں شناخت کیلیے گوگل نے اہم فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ تصاویر حیران کُن طور پر اصل سے مماثلت رکھتی ہیں جن کی فوری طور پر شناخت کیلیے کوئی ٹول موجود نہیں تھا۔

لیکن اب گوگل کی جانب سے اس مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کی پہنچان کیلیے ٹول متعارف کرا دیا گیا ہےجسے SynthID کا نام دیا گیا ہے۔ ٹول کو گوگل کلاؤڈ نے گوگل ڈیپ مائنڈ اور گوگل ریسرچ کی شراکت سے تیار کیا ہے۔

SynthID اے آئی سے تیار تصاویر میں ایک خفیہ کوڈ (واٹر مارک) چھوڑ دیتا ہے جو انسان کی آنکھوں سے اوجھل رہتا ہے تاہم کمپیوٹر کی مدد سے اس کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔

یہ ٹول اسپیشل صارفین کیلیے دستیاب ہے جو Vertex AI اور Imagen استعمال کرتے ہیں۔ Imagen اسمارٹ سسٹم ہے جو ٹیکس (Text) کو تصویر میں بدل دیتا ہے۔

SynthID بہت بہتر طور پر تو کام نہیں کر سکتا لیکن جعلی تصاویر کی پہنچا کیلیے اُٹھایا جانے والا یہ پہلا قدم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More