خون صاف، سر درد سے نجات اور ۔۔ سونف آپ کی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟ فوائد جان لیں

ہماری ویب  |  Aug 31, 2023

سونف اللہ تعالیٰ کی بےشمار نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، سونف کامزاج تر، گرم اور ذائقہ شیریں ہوتاہے، کھانے کو مزید خوش ذائقہ کرنے کے لئے بھی سونف کو استعمال کیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین سونف کو سپر فوڈ کا درجہ دیتے ہیں کیونکہ بے شمار فوائد رکھنے والی سونف معدے کی کارکردگی، خون کی صفائی، مضر صحت مادوں کے جسم سے اخراج، آنتوں کی صحت اور جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔

سونف میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فائٹونیوٹرینٹس ہوتے ہیں جبکہ سونف غذائی ریشہ، ضروری معدنیات جیسے کہ کیلشیم، میگنیشیم اور آئرن کے ساتھ ساتھ وٹامن سی کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے۔ سونف کا استعمال کیل مہاسوں سے نجات دلاتا ہے اور جِلد کو نقصان اور ایکنی بنانے والے ہارمونز کی افزائش کو روکتا ہے۔

سونف کے بیج کولیسٹرول کی سطح اور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں، سونف کا استعمال دل کی صحت میں معاون ثابت ہو تا ہے۔

وزن میں کمی کیلئے سونف کا قہوہ جادو سے کم نہیں ہے،بے شمار وٹامنز اور منرلز خوصوصاً وٹامن سی، اے اور غذائی ریشہ سے بھرپور سونف دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہترین آپشن ہے، اس کے استعمال سے دودھ کی افزائش بہتر اور وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے۔

سونف کے استعمال سے بینائی بہتر ہوتی ہے ،فرحت بخش احساس دلانے والی سونف کا استعمال دماغی کمزوری اور یادداشت کے لیے بھی بہترین دوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More