چاند زمین کے انتہائی قریب ہوگا اور ۔۔ آج سال کے دوسرے سپر بلیو مون کا نظارہ، اگلا سپر مون جانتے ہیں کب ہوگا؟

ہماری ویب  |  Aug 30, 2023

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج رواں سال کے دوسرے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، آج رات چاند رواں ماہ میں دوسری بار زمین سے قریب تر ہوگا۔

2023 کا سب سے روشن اور بڑا چاند ’سُپر بلیو مون‘ کا نایاب نظارہ آج کیا جاسکتا ہے، سپر بلیو مون معمول سے 7اعشاریہ 2 فیصد بڑا اور 15اعشاریہ 7 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گااور یہ سپر بلیو مون جمعرات کی صبح 4 بجے دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ انگریزی مہینے میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودھویں کے چاند کو "بلیو مون" کہا جاتا ہے۔اس مہینے کا سپر بلیو مون اس لیے خاص ہے کہ ایسا نظارہ پھر 2032 میں ہوگا۔

اس مہینے کے شروع میں بھی ایک چودھویں کاچاند نظر آیا تھا اس لئے اس مہینے کا سپر بلیو مون اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے 2037 تک انتظار کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More