یہ آنکھوں سے ہی نہیں بلکہ جلد سے بھی دیکھتی ہے اور ۔۔ دنیا کی انوکھی اور پراسرار مچھلی

ہماری ویب  |  Aug 24, 2023

دنیا میں مختلف اقسام کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں، کہیں کوئی کانٹے دار ہوتی تو ہے کوئی چمکدار جلد کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے لیکن آج جس مچھلی کے بارے میں آپ کو بتانے جارہے ہیں وہ انتہائی پراسرار مچھلی اپنی جلد سے دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

امریکا میں ماہرین نے ایک نئی تحقیق کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ مغربی بحر اوقیانوس میں پائی جانے والی ایک مچھلی اپنی کھال سے بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ نارتھ کیرولائنا اور برازیل کے درمیان پائی جانے والی نوک دار منہ والی مچھلی ہاگ فش کی جلد میں ایک حسی فیڈ بیک میکانزم ہوتا ہے جو تیزی سے سفید سے بھورے رنگ میں تبدیل ہوکر ارد گرد کے ماحول کے مطابق ہو جاتا ہے۔

ڈیوک یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ اس مچھلی میں جِلد سے دیکھنے کی صلاحیت کا مقصد اپنے اردگرد ماحول کے رنگ میں رنگ جانا ہے تاکہ شکاری مچھلیوں سے بچا جاسکے اور شکار کرنے میں آسانی ہو۔

اس میکانزم کا ذمہ دار ایک ہلکا حساس پروٹین ہے جسے اوپسن کہا جاتا ہے۔ یہ اندرونی پولورائیڈ فلم کی طرح کام کرتا ہے جو موت کے فوراً بعد بھی خارجی تبدیلیوں کا پتہ لگا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب مچھلی کی آنکھوں کی بینائی ختم ہو جاتی ہے اور یہ مچھلی اپنے اندرون جسم سے اپنی جلد کی تصویر لے سکتی ہے تاکہ اس کو بتا سکے کہ جِلد ارد گرد کے ماحول کے حساب سے ڈھل چکی ہے یا نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More