بالی ووڈ میں فنکاروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے مشہور سلمان خان کی جانب سے بے عزتی کرنے پر معروف موسیقار اے آر رحمان نے بھی بدلہ لے لیا۔
2014ء کے ایک ایونٹ میں اے آر رحمان اور سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان خان کو اے آر رحمٰن کو ایوریج کمپوزر کہتے ہوئے اپنے لیے کام کرنے کی فرمائش کی گئی۔
اس دوران سلمان اے آر رحمٰن کو ایوریج گلوکار کہنے کے بعد ہاتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اے آر رحمان نے جیب میں ہاتھ رکھ لیا جس پر سلمان خان زبردستی گلوکار کا ہاتھ جیب سے باہر نکال کر پکڑ رہے ہیں۔
سلمان خان کی طرف سے ہونیوالی بے عزتی پر اے آر رحمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یوں بدلہ لیا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ سلمان خان کے ساتھ کب کام کرینگے تو انہوں نے کہا کہ سلمان کو میری پسند کی فلم بنانی ہوگی تب میں ان کے ساتھ کام کرونگا۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ میں سلمان خان کو انتہائی بااثر سمجھا جاتا ہے، سلمان خان پر کئی فنکاروں کا کیریئر تباہ کرنے کا بھی الزام ہے تاہم دپیکا پڈوکون وہ واحد اداکارہ ہیں جو ایک یا دو نہیں بلکہ کئی بار سلمان خان کے ساتھ کام کی آفرز ٹھکرانے کے باوجود بالی ووڈ میں موجود ہیں۔