امریکی ماہرین نے عوام کی مشکل آسان کرنے کیلئے ایک ایسا برتن تیار کرلیا ہے جو پھل اور سبزیوں سے کیڑے مار دوا کا اثر خود ہی ختم کردیتا ہے۔
گارنش نامی برتن سبزیوں اور پھلوں سے کیمیائی اجزا اور کیڑے مار ادویات کے اثرات دس منٹ میں ایسے ختم کرتا ہے کہ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔
اس برتن کا نام گارنش رکھا گیا ہے جو پہلے پہل کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر رکھی گئی تھی اور حیرت انگیز طور پر ڈیڑھ گھنٹے میں اس کےلیے مطلوبہ رقم جمع ہوگئی تھی۔
امریکا میں سامنے آنے والے گارنش میں جو سبزی اور پھل رکھا جائے اس سے عام کیمیکل 99 فیصد ختم ہوجاتے ہیں۔ اس برتن کو آسانی سے اٹھاکر کہیں بھی لےجایا جاسکتا ہے اور یوایس بی پورٹ سے چارج کیا جاسکتا ہے۔
تجربات کے دوران گارنش کو غیرمعمولی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے اور اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے، گارنش میں پانی بھرے اور اس میں سبزیاں، اجناس اور پھل ڈبودیں۔ آلے کو آن کرتے ہی پانی کی الیکٹرولائسس کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کو مضر صحت ادویات سے پاک کرنے کیلئے اس برتن میں موجود پانی میں کلورین کی معمولی مقدار ملانا بہت ضروری ہے لیکن اگر کلورین دستیاب نہ ہوتو ایک چٹکی نمک بھی ڈالا جاسکتا ہے۔