انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ مشن چندریان 3 کامیابی کے ساتھ آج چاند کی سطح پر اترنے کی امید ہے۔
چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کے لیے تیار چندریان-3 آج یہ کارنامہ انجام دے گا۔ اسرو نے اعلان کیا ہے کہ چاند پر لینڈنگ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ کے قریب ہوگی۔
20 اگست کو خلائی ایجنسی کی طرف سے آخری ڈی بوسٹنگ آپریشن کی کامیابی کو اجاگر کیاگیا تھا جس نے چاند کے مدار کو 25 کلومیٹر X134 کلومیٹر پر مؤثر طریقے سے ایڈجسٹ کیا۔ یہ ماڈیول اب اندرونی تشخیص سے گزرے گا اور نامزد لینڈنگ زون میں طلوع آفتاب کا انتظار کرے گا۔
اسرو کا کہنا ہے کہ 23 اگست 2023 کو چندریان تھری چاند کو چھوئے گا۔چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ اسرو کے آفیشل پلیٹ فارمز بشمول ان کی ویب سائٹ، یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج کے ذریعے براہ راست نشر کی جائے گی۔ لائیو سلسلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔
اس کوشش کے ساتھ بھارت کا مقصد چاند کی سطح پر لینڈنگ کو پورا کرنا اور اس قابل ذکر کارنامے کو حاصل کرنے والے چوتھے ملک کے طور پر امریکا، روس اور چین کی صف میں شامل ہونا ہے۔